نوازشریف کی زیر صدارت ( ن) لیگ کا اہم اجلاس

نوازشریف کی زیر صدارت ( ن) لیگ کا اہم اجلاس

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں شہبازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق سمیت اہم رہنما شریک ہیں۔اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا جارہا ہے جب کہ آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں پر غور  سمیت عوامی رابطہ مہم اور انتخابی منشور پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔اس سے قبل نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان جاتی امرا میں 2 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں جن میں نوازشریف پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ ان کی اگلی پیشی 14 نومبر کو ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*