وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمرا ایل او سی کا دورہ

وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمرا ایل او سی کا دورہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر کے ہمرا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جنرل افسر کمانڈنگ نے ایل او سی کی صورت حال اور بھارت کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم نے بھارت کی جانب شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کشمیر کی جدوجہد میں پاکستان کے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے خاندانوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے متاثرین کی مالی امداد میں اضافے کا اعلان کیا اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کمیونٹی پروٹیکشن بنکرز کی بہتری کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کے دفاع اور کشمیریوں کے تحفظ کے لیے ان کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ‘دنیا کی کوئی فوج پاک فوج کا ہم پلہ نہیں، مشرقی سرحد میں خطرات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کے باعث امن کی بحالی ایک سنگ میل ہے’۔وزیراعظم نے کہا کہ ‘متحد ہوکر ہم اس کو پائیدار امن اور استحکام کی جانب لے جائیں گے’۔ا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*