پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بالائی علاقے دھند کی لپیٹ میں

پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بالائی علاقے دھند کی لپیٹ میں

پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بالائی علاقے آج بھی دھند اور اسموگ کی لپیٹ میںہیں،موٹر وے اور قومی شاہراہوں پر شدید دھند سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔

ایم ون صوابی تا پشاور، ایم ٹو لاہور تا کوٹ مومن، ایم تھری پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد، ایم فو ر فیصل آباد تا گوجرہ مکمل بند ہے۔نیشنل ہائی وے خانیوال تا ملتان مکمل بند جبکہ لاہور ساہیوال، ملتان اور بہاول پور پر حد نگاہ صفر رہ گئی ہے۔ جی ٹی روڈ گوجرانوالا، مریدکےاور کامونکے پر حد نگاہ صفر سے 100 میٹر ہے ۔

لاہور اور گردو نواح میں شدید دھند سے کئی علاقوں میں حد نگاہ صفر ، پروازیں اور ٹرینیں چھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*