رنبیر بھی عامر خان کے نقش قدم پر

رنبیر بھی عامر خان کے نقش قدم پر

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور بھی عامر خان کے نقش قدم پر چل نکلے اور ایوارڈز تقریبات کا بائیکاٹ کردیا۔

رنبیر کپور فلمی دنیا کا بڑا نام ہیں اور اب تک کیریئر میں کئی فلمی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ رنبیر کپور نہ صرف ایوارڈز شو میں شرکت کرتے ہیں بلکہ شوز میں پرفارمنس کرتے بھی نظر آتے رہے ہیں لیکن اب انہوں نے اچانک نیا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان، نصیرالدین شاہ کے بعد اب رنبیر کپور نے ایوارڈز شوز کا بائیکاٹ کردیا اور کسی بھی تقریب میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

رنبیر کپور نے بالی وڈ ایوارڈز شوز میں نہ جانے کا فیصلہ عدم دلچسپی کی وجہ سے کیا ہے اور گزشتہ دنوں ہونے والی ایوارڈز شوز کی تقریبات میں بھی انہوں نے شرکت نہیں کی اور نہ ہی کوئی پرفارمنس کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور نئی فلم کی تیاریوں کے لیے اسرائیل میں موجود ہیں جہاں عالیہ بھٹ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*