ششی کپور کا سوگ ،رشی کپور نے عکسبندی منسوخ کر دی

ششی کپور کا سوگ ،رشی کپور نے عکسبندی منسوخ کر دی

بولی ووڈ اداکار رشی کپور نے فلم ’’راجما چاول‘‘ کی عکسبندی منسوخ کر دی،عکسبندی کی منسوخی غیر معینہ مدت کے لیے ششی کپور کی موت کے سوگ میں کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رشی کپور گذشتہ روز نئی دہلی میں فلم ’’راجما چاول‘‘ کی عکسبندی میں مصروف تھے کہ اس دوران انہوں نے چچا ششی کپور کے دنیا سے گذر جانے کی خبر سنتے ہی عکسبندی منسوخ کر دی اور ممبئی کے لئے روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ ششی کپور کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں جس میں بولی وڈ کے اسٹارز کے علاوہ مداحوںکی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*