راکٹ فلائٹ ہے یا اسکائی ڈائیونگ

راکٹ فلائٹ ہے یا اسکائی ڈائیونگ

کچھ انوکھا کرنےکی خواہش میں انسان بعض اوقات ایسے ایسے کارنامے انجام دے ڈالتا ہے کہ توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ ان امریکی نوجوانوں نے کیا اور ہزاروں فٹ بلندی سے راکٹ اُٹھا کر کود گئے۔

اسکائی ڈائیونگ کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے یہ نوجوان راکٹ کا ماڈل اُٹھا کرجہاز سے کودے اور آسمان کی بلندیوں کو چیرتے ہوئے زمین کی جانب سفر شروع کر دیا۔

اس مظاہرے کے دوران یہ تمام اسکائی ڈائیورز اپنے ہیلمٹ میں نصب کیمرے سے یہ یادگار مناظر محفوظ کرتے رہے جبکہ ایڈونچر کا شوق بھی پورا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*