سلمان خان کا کترینہ کیف کو ہنسانے کیلئے رقص

سلمان خان کا کترینہ کیف کو ہنسانے کیلئے رقص

بولی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ریئلٹی ٹی وی شو ”ڈانس چیمپئنز“ کی عکسبندی کے دوران رو پڑیں جس پر اداکار سلمان خان نے کترینہ کیف کو ہنسانے کے لیے فلم ”سلطان“ کے گانے ”جگ گھومیا“ پر ڈانس کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ”ڈانس چیمپئنز“ کی عکسبندی کے دوران کنٹسٹٹ کی اداکار سلمان خان کی 2003ءکی سپرہٹ فلم ”تیرے نام“ کے ٹائٹل گانے پر پرفارمنس سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ فرط جذبات سے رو پڑیں جس کے باعث 10 منٹ کے لیے شو کی عکسبندی روک دی گئی۔

دوبارہ عکسبندی شروع کی گئی تو اداکار سلمان خان نے کترینہ کیف کو ہنسانے کے لیے فلم ”سلطان“ کے گانے ”جگ گھومیا“ پر ڈانس کیا۔

دونوں اداکار وں نے اپنی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی تشہیر کے لئے اسی ریئلٹی ٹی وی شو میں شرکت کی۔

فلم رواں سال 22 دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*