سلمان اور ایشوریہ ایک بار پھر ساتھ

سلمان اور ایشوریہ ایک بار پھر ساتھ

عید پر سلمان خان اور ایشوریہ رائے کا آمنا سامنا ہونے والا ہے۔ حقیقت میں تو دونوں ایک دوسرے کے سامنے آنے سے پہلے ہی اپنے راستے بدل لیتے ہیں لیکن اگلی عید پر باکس آفس پر دونوں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔سلمان خان کی فلم ‘ریس تھری’ کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ ریس تھری ایک کامیاب فرینچائز کی تیسری قسط ہے اور فلم کی ریلیز اگلے سال عید پر ہوگی۔ادھر ایشوریہ رائے کی فلم ‘فینی خان’ کی شوٹنگ بھی زوروں پر ہے اور اس فلم کی ریلیز کے لیے بھی عید کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سلمان کے ساتھ فلم میں جیکلین فرنانڈیز ہیں جبکہ ایشوریہ کے ساتھ راجکمار راؤ ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*