شیخ رشید کی فروری تک حکومت جانے کی پیشگوئی

شیخ رشید کی فروری تک حکومت جانے کی پیشگوئی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فروری 2018ء تک حکومت جانے کی پیشگوئی کردی اور کہا کہ پہلے مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی اب حکمران 23 فروری بھی نہیں دیکھ پائیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ2018 نواز شریف اور ان کی باقیات کے خاتمے کا سال ہے، پوری قوم فوج اور عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ وقت آنے پر اسمبلی سے استعفیٰ بھی دے دیں گے،آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ، جنوری کے آخری ہفتے سے فروری کے آخری ہفتے تک یہ سب لوگ فارغ ہوجائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*