تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود تبدیل ہوگئے ، رانا مشہود

تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود تبدیل ہوگئے ، رانا مشہود

رانا مشہود کا کہنا ہے کہ عمران خان پر ترس آتا ہے کبھی شیروانی، کبھی سہرا، عمران خان مُرشد و پیر کے کھیل میں پڑ گئے ہیں اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود تبدیل ہوگئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ سانحہ پر سیاست نہ کریں، حکومت کی مددکریں۔قصور واقعے کے حوالے سے کچھ مشکوک افراد کو پکڑا گیا ہے امید ہے کہ ملزم جلد پکڑا جائے گا ۔

قصورواقعےکےبعدکچھ سیاستدانوں نےسیاست چمکانےکی کوشش کی، انہیں نےلوگوں کو بھڑکایا اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گڑبڑ کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا ۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بچوں اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا کی معاونت حاصل کریں گے ۔

رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان اور بدترین صاحب فارنرمولوی کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ،تحریک انصاف والے سیاسی یتیم ہوگئے، تبدیلی کا نعرہ دفن ہوگیا، اب نواز شریف کی قیادت میں شہباز شریف ہی تبدیلی لائیں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*