رواں سال دنیا بھر میں ہونے والی انوکھی شادیاں

رواں سال دنیا بھر میں ہونے والی انوکھی شادیاں

ہر انسان کی زندگی میں شادی ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جسے یادگار اور خوبصورت بنانے کے لئے لوگ اکثر نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے نظر ہیں۔رواں سال دنیا بھر میں ہونے والی ایسی ہی انوکھی شادیوں کی کچھ دلچسپ تقریبات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

یوں تو دلہن کے لئے عروسی جوڑا بھاری رقم خرچ کرکے اور خاص توجہ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے لیکن سری لنکا میں شادی کی ایک ایسی دلچسپ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دلہن نے دو میل طویل ساڑھی زیب تن کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروادیا۔

اسی طرح چین میں ایک انوکھی نوعیت کی شادی ہوئی جس میں دلہن کا سو میٹر طویل انوکھا اور منفرد عروسی جوڑا تیار کیا گیا جسے 50سے زائد لڑکیاں اس لباس کو تھامے ہوئے دلہن کے پیچھے سڑکوں پر چلتی نظر آئیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں ’’زومبی تھیم ‘‘رکھ کر انوکھے طریقے سے اسے یادگار بنایا،شادی میں شریک ہونے والے لوگوں نے خوفناک ماحول میں خوشی کے نغمے گائے جس پر دولہا دلہن نے رقص بھی کیا۔

شادی کا ایک اور دلچسپ منظر برطانیہ میں دیکھنے کو ملا جہاں جوڑے نے سمندر میں پیرا سیلنگ کرتے ہوئے ہزاروں فٹ بلندی پر شادی کی تقریب منعقد کر ڈالی، سعودی عرب میں شادی کی تقریب اس وقت دلچسپ منظر پیش کرنے لگی جب ایک جوڑے نے اپنی شادی کے موقع پر قیمتی جوتے پہننے کے بجائے اسکیٹنگ شوز پہن کرتقریب میں انٹری دی اور شائقین کو حیران کردیا۔

دنیا کے سرد ترین مقام انٹارکٹکا میں ہوئی انوکھی شاد ی کی تقریب جہاں ایک جوڑے نے ساتھ جینے مرنے کے وعدے کیے۔ اس ٹھرٹھراتی سردی میں نہ بینڈ باجا نہ بارات اور نہ ہی دلہن نے مہنگا عروسی جوڑا زیب تن کیا بلکہ نارجی اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کرکے شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

عام طور پر دلہا اور دلہن میرج ہال میں یا تو ڈولی اور گھوڑے پر آتے ہیں یا کسی چمچماتی گاڑ ی میں ،لیکن آکلینڈ میں دیکھا گیا ایسا انوکھا منظرجہاں ایک جوڑے نے کسی روایتی گاڑی یا ڈولی اور گھوڑے کی بجائے ہووربورڈ پر سوار ہو کر ہال میں دبنگ انٹری دے ڈالی۔چین میں اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں 16جوڑوں نے اپنی شادی فضا میں منعقد کر ڈالی اور ہاٹ ائیر بیلون میں سوار ہوکر اپنی نئی زندگی کا سفر شروع کیا۔

آئرلینڈ میں ایک شادی کی تقریب اس وقت دلچسپ ہوئی جب دلہن دلہا نے قیمتی گاڑی یا شاہی گھوڑے پر سوار ہونے کے بجائے ٹریکٹر پر سواری کی اور ہال تک پہنچے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*