نیویارک، ائیرپورٹ پر2طیاروں میں تصادم

نیویارک، ائیرپورٹ پر2طیاروں میں تصادم

نیویارک میں جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر کویت ائیرویز کا ایک مسافر طیارہ اڑان بھرتے ہوئے ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا۔ واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو مزید انتظامات تک ایک ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید سرد موسم کی وجہ سے متعدد ہوائی اڈے بند کریے گئے ہیں اور قریباً تین ہزار تین سو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ان میں زیادہ تر جے ایف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے منسوخ کی ہیں‘۔قبل ازیں جے ایف کے کے حکام نے بھی جمعہ کی شب یہ اطلاع دی تھی کہ شدید موسمی حالات کی وجہ سے تمام بین الاقوامی اور مقامی پروازیں معطل کردی گئی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*