تحریک انصاف آج تونسہ شریف میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج تونسہ شریف میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج تونسہ شریف میں جلسہ عام کررہی ہے،جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے ۔

تونسہ شریف میں 80 کینال پر مشتمل کمال پارک میں 120فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے ،تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارک میں 10ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ میں خواتین کارکنوں کے لئے الگ انٹری گیٹ اور اسٹیج کے بلکہ سامنے بیٹھنے کےلئے کرسیاں لگا ئی گئی ہیں تاکہ کسی بھی بدنظمی سے بچا جا سکے۔دوسری جانب تونسہ شہرکو پارٹی پرچموں سےسجا دیا گیاہے ، شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر خیر مقدمی بورڈ آویزاں کئے گئے ہیں ، تاخیر کی صورت میں لائٹنگ کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔

جلسہ گاہ میں کارکنوں کی انٹری کےلیے 7 واک تھرو گیٹ نصف کیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*