ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار کے پہلے سال میڈیا پربرہم نظر آئے

Republican presidential candidate Donald Trump speaks during the second presidential debate at Washington University in St. Louis, Missouri on October 9, 2016. / AFP PHOTO / Paul J. Richards

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار کے پہلے سال میں، معاملات کو ٹھیک نہ کرنے کی جھنجھلاہٹ میں، بارہار میڈیا پر برستے رہے۔

اقتدار کی ابتدا سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کے ساتھ کچھ بن نہ سکی، ایک جانب میڈیا نے ان پر تمام توجہ مرکوز رکھی ، ان کی چھوٹی سے چھوٹی غلطی کو بھی نظر انداز نہ کیا۔تو دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ ہر موقع پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید میں اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے رہے۔ایک موقع پر ٹرمپ سی این این کے نمائندے جم آکوسٹا کے سوال پر پھٹ پڑے ، انہیں فیک نیوز کہہ کر چپ کرادیا، کہا کہ سوال ہی نہیں پوچھنے دیں گے۔

امریکی ٹی وی اینکر اینڈرسن کوپر کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے اینڈرسن کوپرکو منہ پر یہ کہہ دیا کہ وہ ہرگز ان کے میڈیا پر اعتبار نہیں کرتے۔ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے نمائندوں کے لئے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب کا بائیکاٹ کردیا۔ایک موقع پر ٹرمپ نے باکسنگ رنگ کے باہر سی این این کی پٹائی کرتے ہوئے وڈیو پوسٹ کی، حال ہی میں ایک ٹوئٹر پیغام میں جوتے کے نیچے سی این این کے خون آلود لوگو کی تصویر پوسٹ کی جیسے اسے ابھی ابھی کچلا گیا ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*