اپوزیشن جماعت کا برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

اپوزیشن جماعت کا برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1کروڑ پائونڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا ،جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔

لیبر پارٹی کے شیدو وزیر خزانہ نے مطالبہ کہا کہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبیتھ اپنے تمام اکائونٹس عوام کے سامنے پیش کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ کے مالی امور کے نگراں ٹوری وزیر معافی مانگیں ، ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح شرمندہ کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*