اسکاٹ لینڈ میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا انداز

اسکاٹ لینڈ میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا انداز

یوں تو دنیا میں طرح طرح سے نئے سال کو خو ش آمدید کہا جاتا ہے تاہم اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ میں ہر سال ایک ایسا منفرد آگ کا میلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں ہزاروں شرکاء جلتی ہوئی مشعلیں تھامے ہوئے وائکنگ کے روایتی لباس میں ملبوس ہوکر شہر کے بیچوں بیچ جمع ہوتے ہیں۔اس انوکھے ایونٹ کا آغاز18 ویں صدی میں کیا گیا تھا جو ہر سال نئے سال کی آمد پر منایاجاتا ہے۔ اس ایونٹ میں وائکنگ اور بیگ پائپرکا کاسٹیوم پہنے نوجوان شریک ہوئے اور مشعلیں تھامے نئے سال کا جشن منانے سڑکوں پر نکلے ۔اس سالانہ فیسٹیول میں یہ لوگ قزاقوں کی طرح چونچ اور سینگ والی خوداورڈھال لے کر ہاتھوں میں جلتی ہوئی مشعلیں تھام کر ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اورنئے سال کا یہ جشن کم از کم تین روز تک جاری رہتا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*