ویسپا نے پہلا الیکٹرک سکوٹر متعارف کروا دیا

ویسپا نے پہلا الیکٹرک سکوٹر متعارف کروا دیا

لاہور: سکوٹر بننے والی کمپنی ”ویسپا “ نے اپنا پہلا الیکٹرک سکوٹر متعارف کروادیا جوبغیر پٹرول کے 62 میل یا 100 کلو میٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹس کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سال بجلی سے چلنے والے اسکوٹر کی تیاری کا اعلان کیا تھا اور اب اسے اٹلی میں جاری میلان موٹرسائیکل شو میں پیش کیا گیا۔یہ 50 سی سی سکوٹر ہوگا اور کمپنی کے مطابق یہ پہلی سواری ہے جو کہ فضاءمیں زہریلا دھواں خارج نہیں کرے گی۔اسی طرح اس کا ایک ہائبرڈ ورڑن بھی دستیاب ہوگا جس میں گیس سے چلنے والا جنریٹر اسکوٹر کو 124 میل تک سفر کرنے میں مدد دے گا۔کمپنی کے مطابق یہ اسکوٹر شہری ماحول کے لیے پرفیکٹ ہے اور تنگ راستوں میں بھی لوگوں کو منزل تک بروقت پہنچنے میں مدد دے گا۔یہ سکوٹر کسی بھی دیواری آو ٹ لیٹ کی مدد سے چار گھنٹے میں چارج کیا گیا جاسکتا ہے۔اس میں لگی برقی بیٹری کی زندگی دس سال تک بتائی گئی ہے۔اس میں 4.3 انچ کا ٹی ایف ٹی کلر ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ مختلف معلومات جیسے رفتار، رینج اور چارج لیول کے بارے میں بتاتا ہے۔اس سکوٹر کے ڈسپلے کو میسجز اور آے والی کالز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ ایک اپلیکشن کے ذریعے اسکوٹر میں مسائل کے بارے میں جاننا ممکن ہوگا جبکہ راستوں کے لیے ایک نقشہ بھی ہوگا۔کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا تاہم اس کے مطابق اگلے سال یہ دنیا کے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا جبکہ اس کے پری آرڈر مارچ یا اپریل میں شرو ع ہوجائیں گے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*