شاباش تب ملے گی جب معاملہ حل ہوگا،چیف جسٹس کا سعد رفیق کو جواب

شاباش تب ملے گی جب معاملہ حل ہوگا،چیف جسٹس کا سعد رفیق کو جواب

لاہور:سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریلوے خسارہ کیس میں سعد رفیق نے آڈٹ پیراز کا جواب جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ریلوے خسارہ کیس میں سماعت کی،سعدرفیق کے وکیل نے آڈٹ پیرازکاجواب جمع کرادیا ،وکیل سعد رفیق نے کہا کہ آڈٹ پیراگراف میں کوئی کرپشن یابے ضابطگی نہیں،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ نقصان توہوئے ہیں نا؟۔
وکیل سعد رفیق نے کہا کہ یہ لاسزنہیں خسارہ ہے جو 65 سال سے چلتاآرہاہے،عدالت نے آڈیٹرجنرل اوروفاقی حکومت کوجواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*