زینب کے والد کی مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل

زینب کے والد کی مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل

قصور میں قتل کی گئی کمسن زینب کے والد محمد امین نے مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنےوالے کسی کی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں،احتجاج پُر امن رکھیں، کہیں کوئی سازشی احتجاج میں شامل نہ ہوجائے۔

محمد امین نے قتل کی تفتیش کیلیے بنی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے سربراہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

زینب کے والد محمد امین کا کہنا ہے کہ پولیس بروقت کارروائی کرتی تو زینب بچ سکتی تھی، پولیس نے 5 دن غفلت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشترکا تحقیقاتی کمیٹی نے ان سے رابطہ کیا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو ملنے کے باوجود مجرم تک نہ پہنچنا پولیس کی نالائقی ہے۔

محمد امین کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ہماری جان پہچان کا نہیں ہے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتو مجرم آج ہی گرفتار ہوسکتا ہے، بچی کے اغواکی اطلاع ملنے پر پولیس علاقے کا محاصرہ کرلیتی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*