زینب کے والد کو پولیس سے انصاف کی توقع نہیں، عمران

زینب کے والد کو پولیس سے انصاف کی توقع نہیں، عمران

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہےکہ زینب کے والد کو بھی ان کی طرح پولیس سے انصاف کی توقع نہیں ، عوام کا پولیس پر سےاعتماد اٹھ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ زینب کے والد نے پولیس کےبجائے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف دلوانے کی اپیل کی۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ 18 جنوری کو پوری قوت کے ساتھ پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کریں گے ۔بنی گالا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ زینب کے واقعے سے پوری قوم شدید تکلیف و کرب میں ہے، وقت آگیا ہے کہ قصور جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے پنجاب پولیس میں اصلاحات کی جائیں۔عمران خان نے قصور واقعے کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیتے ہوئے پوری قوت کے ساتھ طاہرالقادری کی احتجاجی تحریک میں شرکت کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے کہا عوام کو اعتماد حکومت اور پولیس پر ختم ہو گیا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف ہوتا تو قصور واقعہ پیش نہ آتا، چیف جسٹس سانحہ ماڈل ٹاؤن کا از خود نوٹس لیں۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس میں اصلاحات کے بعد جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، اگر پروفیشنل پولیس اور انٹیلی جنس بیورو سیاست کے لیے استعمال نہ ہوں تو زینب جیسے واقعات ختم ہو سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*